سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے گرفتار پولیس سب انسپکٹر نو ر احمد کی ضمانت کی در خواست منظور کر کے ایک لاکھ روپے کا ضمانت نامہ دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دیدیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے گرفتار پولیس سب انسپکٹر نو ر احمد کی ضمانت کی در خواست منظور کر کے ایک لاکھ روپے کا ضمانت نامہ دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ فرید ٹائون کے سب انسپکٹر نور احمد نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے سر جن ڈاکٹر وسیم صفدر کے گھر پر ہسپتال میں ڈکیتی کیو اردات 2012کا مسروقہ مال ،2200ڈالر ،پائونڈ اور37ہزار روپے کی نقدی بر آمد کر کے ہڑ پ کر لی جس پر اینٹی کر پشن پولیس نے 15جون2017کو نور احمد سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ 409ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کیا تھا جس میں عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہو نے کے بعد انٹی کر پشن پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں