میگا فیسٹیول سپیشل چلڈرن کل منعقد ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گونگے بہرے بچوں کی تنظیم کے زیرا ہتمام جمخانہ مارکی فائیو ویز چوک میں کل صبح 9بجے سے 7بجے رات تک میگا فیسٹیول سپیشل چلڈرن منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ہونگے جبکہ مہمانان اعزاز ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران اور صدر ساہیوال پریس کلب سید شفقت حسین گیلانی ہونگے۔

(جاری ہے)

پروگرام کی منتظم سید ہ صائمہ حسن گیلانی نے بتایا ہے کہ پروگرام کا مقصد سپیشل بچوں میں چھپی ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں معاشرے کے مفید شہری بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں