موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہری گرم لباس پہننے لگے

پیر 10 دسمبر 2018 19:21

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی میںاضافہ ہوتے ہی شہری گرم لباس پہننے لگے موسم سرما کی پہلی بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث سردی میںاضافہ ہوگیا اور شہریوں نے گرم لباس سویٹر جرسیاں اور کوٹ وغیرہ پہننے شروع کرد ئیے۔ بارش سے موسم بھی بہتر ہوگیا۔

(جاری ہے)

درخت دھل گئے اور سبز نظر آنے لگے۔ ڈاکٹر حافظ جاوید ارشد کے مطابق بارش کے نتیجہ میں کھانسی‘ نزلہ ‘زکام اور بخارجیسی موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا جبکہ زرعی ماہر چوہدری الطاف الرحمن کا کہناہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش گندم کی فصل کے لئے بہت مفید ہے۔ بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہونے پر تاجر بھی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ کاروبار میں بھی تیزی آنے کاواضح امکان ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں