ساہیوال، ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں ‘ڈاکو 4لاکھ 60ہزار روپے نقدی ،6موبائل فون چھین کر فرار ‘مقدمات درج

بدھ 12 دسمبر 2018 22:24

ساہیوال۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں ‘ڈاکو 4لاکھ 60ہزار روپے نقدی اور6موبائل فون چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات ٹھٹھہ بہادر سنگھ میں ہوئی یہاں وقار احمد شہبازاحمد کے ہمراہ بچے سکول سے لیکر بوریوالہ سے واپس موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی اور 5 موبائل فون کل مالیتی 4لاکھ 38ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات 107/9-Lکے قریب ہوئی یہاں فیصل سلطان اپنی موٹرسائیکل پر ساہیوال سے واپس گھرجارہا تھا کہ راستے میں آصف وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی وموبائل فون مالیتی 22ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں