ساہیوال، اے ایس آئی دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 22:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) انسداد رشوت ستانی کی ایک ٹیم نے جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی قیادت میں چھاپہ مار کر پولیس چوکی ہڑ پہ اسٹیشن کے اے ایس آئی مر زا سلیم بیگ کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک92/6.Rکے محمد اشرف کے مقدمہ ڈکیتی میں تفتیش کے لئے اے ایس آئی نے دس ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر محمد اشرف نے ریجنل ڈائریکٹر کاشف محمد علی کو اطلاع دی جس پر اینٹی کر پشن کی ٹیم نے جو ڈیشل مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کر پشن محمد اکرم نے چھا پہ مار کر اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اینٹی کر پشن ساہیوال نے مقدمہ 161ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے ملزم مر زا سلیم بیگ کو تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کر دیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں