ساہیوال، دینی مدرسہ کی معلمہ اور ایک طالبہ کو اغواء کر لیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) ساہیوال کے علاقے فرید ٹائون قبرستان کے قریب ایک دینی مدرسہ کی ایک معلمہ اور ایک طالبہ کو اغواء کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک محفل میلاد سے معلمہ ثناء حنیف 21سالہ اور طالبہ ثمرہ شریف میلاد سے واپس درس کی طرف جا رہی تھیں کہ کار میں سوار مسلح افراد نے زبر دستی اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی ہے تا ہم ابھی تک ملزموں کا سرغ نہیں چل سکا ۔طالبہ ا ور معلمہ بھی ابھی تک بایاب نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں