حکومت سرکاری سطح پر بھی ڈائلسز سنٹر بنائے ، محمدا رشد ملک

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:18

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی محمدا رشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے شعبہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ ساہیوال میڈیکل کالج میں 2010سے لیکر آج تک مختلف آسامیاں ڈیمو سٹریٹس 8‘پروفیسر ز17‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرز 13اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی16سیٹیں خالی ہیں جبکہ ملتان سے لیکر لاہور تک مین ہائی وے پر ٹراما سنٹر نہیں کسی بھی آرایچ سی جوروڈ پر ہو اسے اپ گریڈ کرکے ٹراما سنٹر بنادیاجائے تاکہ حادثات کے نتیجہ میں زخمی مسافروںکی زندگی کو بچایاجا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ساہیوال میں3.6ملین آبادی کیلئے چلڈرن کمپلیکس‘برن یونٹ اور ایم آئی آر مشین نہیں مذکورہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈائلسز سنٹر سماجی شخصیت شیخ محمد یونس چلارہے ہیںحکومت سرکاری سطح پر بھی ڈائلسز سنٹر بنائے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 436بیڈز کا نیا ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں