ساہیوال 4نامعلوم ڈاکوئوںنے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) 4نامعلوم ڈاکوئوںنے موٹرسائیکل سوار کوروک کر موٹرسائیکل ‘لیپ ٹاپ اور نقدی چھین لی ‘مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 82/6-R کا رہائشی محمد عمر صوفی رات ساڑھی12بجے کے قریب ساہیوال شہر سے واپس موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ 82/6-Rپل کے قریب 4نامعلوم ڈاکودوموٹرسائیکلوںپر سوار ہوکرپیچھے آئے اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبری7654/OKM موبائل فون اور لیپ ٹاپ کل مالیتی 38ہزارروپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 392/397ت پ درج کرلیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں