کرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں ، ڈپٹی میئر ساہیوال

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی میئر ساہیوال چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے کہاہے کہ مسیحی برادری پاکستان کا اہم حصہ ہیں اور میونسپل کارپوریشن مسیحی برادری کے لئے کرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات میںکوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوںنے کہاکہ پاکستان کے قیام کے بعد مسیحی برادری پاکستان کے ساتھ وفادار رہی اور پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرسمس کے حوالہ سے چرچز اور مسیحی کالونیوں کی صفائی ستھرائی پر نہ صرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے بلکہ مسیحی بھائیوں اور بہنوںمیںکرسمس کے موقع پر تحائف اور نقدی دی بھی تقسیم کی جائیگی تاکہ غریب مسیحی بھائی کرسمس کو بھرپور طریقے سے منائیں۔انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کرسمس جوش و خروش سے منائیںاور وہ دل کی اتھاہ گہرائیوںسے انہیںکرسمس کی مبار کباد دیتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں