2روز قبل طالبہ اور معلمہ کے اغواء کے مقدمے کاڈراپ سین،دونوں کو تحویل میں لے لیاگیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

2روز قبل طالبہ اور معلمہ کے اغواء کے مقدمے کاڈراپ سین،دونوں کو تحویل میں لے لیاگیا
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) 2روز قبل طالبہ اور معلمہ کے اغواء کے مقدمے کاڈراپ سین دونوںکولاہور سے ٹریس کرکے تحویل میں لے لیاگیا 3روزقبل فرید ٹائون کے علاقہ سے ایک طالبہ ثناء شریف اور اسکی معلمہ ثمرہ مدرسہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھیں اور انہوں نے اغواء کا عندیہ دیا جس پر تھانہ فرید ٹائون پولیس نے ثناء شریف کے والد کی رپورٹ مقدمہ درج کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ فرید ٹائون اے ڈی شاہین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے دونوں کوٹریس کرکے لاہور سے تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق والدین نے لڑکیوں کی مرضی کے خلاف ان کی منگیاں کیں جس پر وہ دلبرداشتہ ہوکر گھر سے فرارہوگئیں۔ دونوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں