ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوںمیں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی‘ موٹرسائیکل اورطلائی زیورات وغیرہ چھین کرفرار

منگل 18 دسمبر 2018 20:11

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوںمیں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی‘ موٹرسائیکل اورطلائی زیورات وغیرہ چھین کرفرار ہو گئے‘ ڈکیتی کی واردات محلہ چشتیاں میں رات کے وقت ہوئی یہاں عبدالرزاق اپنی منی چینجرز دوکان بند کرکے موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے کیش والا تھیلہ مالیتی1لاکھ روپے چھین لیااور مزاحمت پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسر ی واردات 86/6-Rمیں رات کے وقت ہوئی یہاں فہد بن زاہد اپنی جیولری دوکان بندکرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ راستے میں جنجوعہ کالونی کے قریب زوار وغیرہ3 ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و بلا نمبری موٹرسائیکل کل مالیتی1لاکھ 16ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 120/9-Lمیںہو ئی یہاں عبدالکریم کے گھر رات کے وقت 6نامعلوم مسلح ملزمان گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اور گھرسے نقدی و طلائی زیورات مالیتی42لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں