ریسکیو 1122 نیحادثہ میں زخمی ہونے والوںکا لاکھوں روپے کا سامان ورثاء کے حوالے کردیا

پیر 14 جنوری 2019 21:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) حادثہ میں زخمی ہونے والوںکا لاکھوں روپے کا سامان ریسکیو 1122نے ورثاء کے حوالے کردیا‘ شہریوںکی طرف سے ریسکیو1122کو خرا ج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بائی پاس چیچہ وطنی پر سی این جی کے قریب ایک کار نمبری 207/MNE ٹرک سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں الٹ گئی تھی جس کے نتیجہ میں 2افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداددیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاںسے زخمیوںکو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیاگیا۔

ریسکیو1122کوزخمی افراد کا سامان جس میں 4موبائل فون ‘5 تولے طلائی سونا ‘آرٹی فیشل جیولری اور سامان سے بھرا بریف کیس ملا جسے ایمانداری کے ساتھ ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔ ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبدالله نے ریسکیوٹیم کوشاباش دی جبکہ شہریوںنے ریسکیو1122کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ان کی ایمانداری قابل تحسین اقدام ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں