چوری کی تین مختلف وارداتیں،الگ الگ مقدمات درج

پیر 14 جنوری 2019 21:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) چوری کی تین مختلف وارداتیں‘ چور نقدی ‘بیٹریاں ‘فریج ‘ سپیئر پارٹس اور مویشی چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات اڈا یوسف والا پر ہوئی یہاں عرفان وغیرہ 7چوروںنے محمد ارشد کی دوکان آٹو سٹور کے تالے توڑکر دوکان سے نقدی ‘بیٹریاں ‘فریج اور سپیئر پارٹس وغیرہ کل مالیتی5لاکھ15ہزارروپے چرالی۔ دیگر وارداتوں 131/9-Lمیں خادم حسین وغیرہ 4چوروں نے الله یار کے احاطہ مویشیاں سے بیل مالیتی 1لاکھ10ہزا ر روپے اور 108/9-Lمیں عباس وغیرہ 3ملزمان نے مصطفی کے احاطہ سے اس کی گائے مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں