حافظ طاہر محمود اشرفی کل ساہیوال آئیںگے

منگل 15 جنوری 2019 20:54

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کل 17جنوری کو پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست مولانا محمدشفیع قاسمی کی دعوت پر ساہیوال آئیںگے اس موقع پر پاکستان علماء کونسل پنجاب کے تمام ذمہ داران ان کے ہمراہ ہونگے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں سکیم نمبر 3فریدٹائون مرکزی مسجد سید نا امیر معاویہ ؓمیں11بجے دن پیغام اسلام مشائخ علماء کنونشن سے خطاب کرینگے اور نماز ظہر کے بعد مسجد کے متصل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں