جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جا راہاہے، ڈی پی او ساہیوال

منگل 15 جنوری 2019 20:54

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا ء نے کہاہے کہ پولیس کو سنگین وارداتوں میں ملوث منظم جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کی صورت میں کافی کامیابیاں ملی ہیں۔ گرفتارملزمان سے ریکوریاں بھی کی جارہی ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہریوںکو بہترین سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی پولیس کی 70فیصد نفری کو آپریشنل ڈیوٹیز پر مامور کردیاگیا۔ صحافی تنقدیر برائے تنقید نہ کریں مثبت صحافت کے ذریعے اصلاح کرتے ہوئے نشاندہی کریں۔امن وامان قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر افراد کے اپنا اپنا کردار اداکریں۔انہوںنے مزید کہاکہ گشت کو مزید فعال بنانے کیلئے پولیس کی ناکارہ گاڑیوںکو مرمت کرواکر ان روڈ کیاجارہاہے ۔ شادی بیاہ پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوںکے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں