فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوا،طاہر محموداشرفی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ محمدطاہر محموداشرفی نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوا‘ پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں کی اجازت دی‘مارشلائی آرڈر سے فوجی عدالتیں قائم نہیں ہوئیں‘ ججز کی ٹانگیں نہ کانپتیں توفوجی عدالتوں کی ضرورت نہ تھی ‘عقیدہ ختم نبو ت کے ہم چوکیدارہیں ٹھیکیدارنہیں ‘ علماء کو عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے مل کرکام کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

وہ مرکزی مسجد سیدنا امیر معاویہ ؓ سکیم نمبر3فریدٹائون ساہیوال میں علماء ومشائخ کنونشن اورپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا محمدشفیع قاسمی ‘پیر اسد حبیب شاہ جمالی‘ مولانا محمد اشفاق پتافی ‘ مولانا محمد حنیف عثمانی‘ مولانا حفیظ الرحمن ‘عبدالرزاق مجاہداوردیگر قائدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں