ساہیوال میں کھلی کچہری کاانعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 20:17

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ڈویژن چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اور مشکلات کا فوری حل کرنا ہر سرکاری محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

افسران کو چاہئیے کہ وہ انفرادی شکایات پر بھی فوری توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ اجتماعی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے جس سے اداروں پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں بڑی تعداد میں سائلین نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل بیان کئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں