ساہیوال واقعہ ،ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی ، عینی شاہدین

اتوار 20 جنوری 2019 17:20

ساہیوال واقعہ ،ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی ، عینی شاہدین
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال کی فوٹیج بنانے والے عینی شاہد نے کہا ہے کہ ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔۔عینی شاہدنے کہا کہ ہمارے محافظ ہی ہمارے دشمن بن گئے ہیں، پولیس والوں سے بڑا بدمعاش کون ہے باقی تو نام کے بدمعاش ہیں، ایلیٹ فورس کی موبائل نے آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کردی تاہم خوش قسمتی سے بچے بچ گئے ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ، چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں