ساہیوال، مکان کرائے پر لیکر تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر تین مالک مکان گرفتار‘چھ کیخلاف مقدمات درج

بدھ 30 جنوری 2019 19:42

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) مکان کرائے پر لیکر تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر تین مالک مکان گرفتار‘6کیخلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے مکان کرائے پر دیکر متعلقہ تھانے کو اطلاع دینے کے لئے پابند کیاہے لیکن 85/6-Rمیں دوست محمد ‘فہیم اور محبت علی وغیرہ نے مکان کرائے پر حاصل کئے اور مالک مکان اور کرائے دار دونوں نے تھانہ فرید ٹائون پولیس کو اطلاع نہیں کی۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے شہزاد‘فہیم اورمحبت علی کو گرفتارکرکے 6افراد کے خلاف عارضی قیام گاہ آرڈیننس 2015کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں