ڈسٹر کٹ بار ساہیوال کے وکلاء کی مطالبات کی حمایت میں احتجاجی ریلی

پیر 18 مارچ 2019 23:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال کے سینکڑوں وکلاء نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ایک احتجاجی ریلی صدرر بار ملک سلیم کو ڈھن کی قیادت میں نکالی جس میں وکلاء کا معاشی قتل بند کرو وکلاء تحریک کو سبو تاز کر نے کی ہر سازش کو کو ناکام بنا کر دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

مقررین عبد المتین چو ہدری ،چو ہدری محمد سلیم کوڈھن،سابق عہدیداروں افتخار خاور،رائو محمد اکرم نے کہا کہ وکلاء کے خلاف سازشی ٹولہ کو سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نی22/Aاور22/Bکو بحال کر نے اور سیشن عدالتوں کے اختیارات سلب کر نے سے نچلی سطح پر عوام کو انصاف کے حصول میں مشکلات پیش آئیں گی ۔ریلی بار روم سے شروع ہو کر فائیویز چوک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا بعد میں وکلاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں