ساہیوال، لو میرج پر اصرار کر نے والی 18سالہ لڑ کو تین بھائیوں نے قتل کر دیا

پیر 18 مارچ 2019 23:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) نواحی چک165/A.9Lمیں لو میرج پر اصرار کر نے والی 18سالہ لڑ کی کو تین بھائیوں نے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کی یتیم لڑ کی اقصیٰ بی بی نے گائوں کے نوجوان محمد احمد سے تعلقات قائم کر لئے اور دونوں نے شادی کر نے کا فیصلہ کیا تو اسکے تین کزن بھائی محمد اظہر،محمد یعقوب اور محمد یونس نے اقصیٰ بی بی کو اغواء کر کے قتل کر دیا ۔مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں