ٓساہیوال ،محکمہ ہائی وے کی12افسروں اور دو ٹھیکیداروں نے 28کروڑ50لاکھ روپے کی گرانٹ ہڑ پ کر لی

منگل 26 مارچ 2019 22:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) محکمہ ہائی وے کی12افسروں اور دو ٹھیکیداروں نے 28کروڑ50لاکھ روپے کی گرانٹ ہڑ پ کر لی انسداد رشوت ستانی ساہیوال ان ایکشن۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے ساہیوال نے فیصل آباد،ساہیوال د روڈ پر سرور چوک سے جی ٹی روڈ تک 10کروڑ روپے کی لاگت سے دس کلو میٹر بائی پاس کا ٹھیکہ دیا لیکن سابق حکومت کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد محکمہ ہائی وے کے دو ایگزیکٹو انجئنیروں محمد رمضانا ور محمد حسیب ،دو ایس ڈی او صاحبان فہد مظہر اور محمد طارق اور دو اوورسئیر امجد اور محبوب الرحمن نے ٹھیکیدار محمد رمضان سے مک مکا کر کے نگران حکومت کے دور میں ادائیگی کر دی اور بائی پاس کی تعمیر کھوہ کھاتہ میں ڈال دی جس سے سر کاری خزانہ کو دس کروڑ روپے کا جھٹکا لگا دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائی وے کے افسروں نے دیپالپور دھرما قائد اعظم چوک تک 18کلو میٹر روڈ کی تعمیر بھی اسی طرح کا غذوں میں ٹھیکہ ٹھیکیدار محمد عاصم کو دے کر ایک ایگزیکٹو انجئنیرجواد اصغر تین ایس ڈی او صاحبان طارق چیمہ،رانا سلیم افضل ،وحید احمد ،دو اوور سئیروں نے ٹھیکیدار محمد عاصم سے مک مکا کر کے نگران حکومت کے دور میں یہ گرانٹ بھی ہڑپ کر لی جس پر ڈائریکٹر انسداد رشوت ستانی ساہیوال ریجن کاشف محمد علی نے 12افسروں کے خلاف کاروئای کا حکم دے کر سر کل آفیسر انٹی کر پشن ساہیوال تقی عباس کو معاملہ سونپ دیا ہے اور ان سر کاری افسروں سے گرانٹ کی ریکوری کے بعد سر کاری خزانہ میں جمع کرائی جائے اور کر پشن کے مر تکب افسروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔

جس پر سر کل آفیسر تقی عباس نے ٹھیکیداروں اور سرکاری افسروں کو نوٹسز جاری کر کے ریکوری کے لئی28مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں