ساہیوال ‘نامعلوم شخص نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ اپریل 00:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) ساہیوال کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کے نواحی گائوں 78 فائیو آر میں محنت کش کی پانچ سالہ بیٹی کو نامعلوم درندہ صفت انسان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

چار سالہ عروہ محنت کش امانت علی کی بیٹی ہے جو کہ دوسرے گائوں 160نائن ایل میں رہائش پذیر ہیں اور 78فائیو آر میں اپنی دادی کے گھر آئی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

عروہ گلی میں کھیلنے گئی جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو ماں نے عزیزو اقارب کے ساتھ بیٹی کی تلاش شروع کر دی۔ایک مویشیوں والے احاطے سے بچی کی رونے کی آواز آئی ،بچی ایک چارپائی پر تشویشناک حالت میں پڑی تھی جس پر بچی کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال شفٹ کردیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد پائے گئے جبکہ ڈی این اے رپورٹ کے لیے اجزا پنجاب فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ۔ ۔پولیس کے مطابق تھانہ فتح شیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سفاک ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments