میئر ساہیوال نے کارپوریشن کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر انچارج رینٹ برانچ، رینٹ کلرک کو معطل کردیا، تحقیقات کاحکم

جمعرات 18 اپریل 2019 18:37

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) میئر ساہیوال نے کارپوریشن کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر انچارج رینٹ برانچ اور رینٹ کلرک کو معطل کرکے تحقیقات کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج رینٹ برانچ محمد آصف اور رینٹ کلرک منور حسین کارپوریشن کی پراپرٹی کو نقصان پہنچا کر ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ہورہے تھے جن کے بار ے میں ایک شہری نے میئر ساہیوال کوشکایت کردی۔ میئر ساہیوال سرداراسد علی خان بلوچ نے اس صورت حال کاجائزہ لیا تو دونوں دوران ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے جس پر میئر ساہیوال نے انہیں فوری طورپر معطل کردیا اور چیف آفیسر ساہیوال عبدالستار کو تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں