ساہیوال، عدالت نے کالعدم تنظیم کے تین عہدیدار بری کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2019 22:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے کالعدم سپاہ صحابہ کے تین عہدیداروں صوفی محمد عباس حمزہ ،مولوی سعید اللہ خاں اور مولوی مو سیٰ خاں کو دھماکہ خیز مواد رکھنے دہشت گر دی کی واردات سے قبل پکڑے جانے کے مقدمہ سے بری کر دیا ۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ استغاثہ وقوعہ ثابت کر نے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے 14نومبر2018کو ایک کاروائی کے دوران جی ٹی روڈ پل90۔9ایل سے تین کالعدم تنظیم کے عہدیدار وں کو مبینہ دہشت گر دی کی واردات سے قبل گرفتار کر نے کا دعوے کیا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ 4/5ایکسلوزو ایکٹ ۔11۔این ۔آئی ۔جے اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر کے جیل بھیج دیا تھا ۔عدالت میں ملزمان کے ایک وکیل نے مو قف اختیار کیا تھا کہ چو نکہ صوفی محمد عباس حمزہ کی گرفتاری کے بعد جے آئی ٹی بنی تھی اسلئے وقوعہ میں تضاد ہے ۔جس پر عدالت نے تینوں ملزموں کو بری کر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں