امتحانی سنٹرز میں ڈیوٹی دینے والوں کی تربیتی ورکشاپ 22اپریل کوہو گی

جمعہ 19 اپریل 2019 18:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) 6مئی 2019ء کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے سلسلہ میں ساہیوال ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام ضلع اوکاڑہ کے امتحانی سنٹرز میں بطور اقامتی انسپکٹرز ڈیوٹی دینے والے اداروں کے سربراہان کی تربیتی ورکشاپ 22اپریل کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نیوکیمپس اوکاڑہ میں دوپہر 2بجے منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ رانا عبدالشکوراور دیگر ماہرین تعلیم امتحان کے ضروری پہلوئوں اور بوٹی مافیا کی روک تھام کیلئے سربراہان کو خصوصی تربیت دیں گے ۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے ایک ملاقات میں بتائی ۔انہوںنے بتایا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد امتحانات کو صاف اور شفاف بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں