حکومت گرانے کی سازش کرنے والے جیلوں میں جائیںگے، حاجی شیخ محمد چوہان

پیر 22 اپریل 2019 18:01

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حاجی شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ حکومت گرانے کی سازش کرنے والے جیلوں میں جائیںگے ‘ن لیگ او رپیپلزپارٹی کے جیالوں اور حواریوں کو جیل کی سلاخیں نظر آرہی ہیں اس لئے وہ حکومت کو بار بار گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔ اخبا رنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان انشاء الله پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا کر ہی دم لیںگے اور ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے پیسہ واپس لیںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعدکہاتھا جو وزیر کارکردگی دکھائے گا اسے کابینہ میں رکھا جائے گا اور جو کارکردگی دکھانے میںناکام ہوا اسے کابینہ سے باہر ہونا ہوگا تو اس میں کابینہ کی ردو بدل میںکوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے قرض لیکر ملک کی معیشت کو تباہ کردیاہے۔ حکومت کو مہنگائی اور قرضے ورثے میں ملے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے اور انشاء الله وہ اس چیلنج میں کامیا ب ہوںگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں