عارف والا روڈ پر نجی فیکٹری کا گندہ پانی روڈ پرکھڑا ہونے سے شہریوں کا احتجاج‘ گندے پانی کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

بدھ 24 اپریل 2019 19:06

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) عارف والا روڈ پر نجی فیکٹری کا گندہ پانی روڈ پرکھڑا ہونے سے شہریوں کا احتجاج‘ گندے پانی کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ‘ متعلقہ محکمہ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر بائی پاس سے تقریباً2کلو میٹر دور ایک نجی فیکٹری کا گندہ بد بودار پانی روڈ پر کھڑا ہونے سے گاڑیوں کی آمدروفت میں شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

گندہ پانی کھڑا ہونے سے قریبی آبادی اور ٹائون کے رہائشیوں کو بھی پریشانی کاسامنا ہے۔ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے لیکن متعلقہ محکمہ نہ تو کوئی نوٹس لے رہاہے اور نہ ہی فیکٹری مالکان کو گندہ پانی باہر نکالنے سے روک رہاہے۔ شہریوں نے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنراور دیگر متعلقہ افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں