سا ئلین کے جائز کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،لینڈ ریکارآفیسر محمد زبیر خان

جمعرات 25 اپریل 2019 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) لینڈ ریکارآفیسر محمد زبیر خان نے کہاہے کہ سائلین کے جائز کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ‘سائلین ٹائوٹ مافیا کا سہارا لینے کی بجائے خود سنٹر سے ریلیف حاصل کریں۔کرپشن کے خاتمے کیلئے ہرفرد کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔ سائلین رشوت کے خاتمے کیلئے افسران کاساتھ دیں۔ ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر پنجاب حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

پٹوار کلچر کے دور میں سادہ لوح افراد سے آئے روز دھوکہ‘ فراڈ اور زمین کے جعلی انتقالات کاسلسلہ عام تھا جس کا خاتمہ کرکے عوام کی قیمتی جائیدادیں محفوظ بنائی گئیں۔ اب سائلین کو بھی چاہیے کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے ٹائوٹ مافیا ‘سفارشی کلچر کے بغیر خود ہی ریلیف حاصل کریں۔ انہوںنے کہاکہ وراثتی انتقال ‘درستگی نام ‘فرد کے حصول میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی سروس سنٹر آفیشل سائلین کو بلاو جہ تنگ کرے گا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں