!پی ٹی آئی نے ملک میں کر پشن سے پاک معاشرہ کے قیام کی بنیاد رکھ دی ، اب کوئی حکمران بر سر اقتدار آکر دو لت بنانے کا نہیں سوچے گا،محمد ارشد داد

جمعرات 25 اپریل 2019 22:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پی ٹی آئی نے ملک میں کر پشن سے پاک معاشرہ کے قیام کی بنیاد رکھ دی ہے اب کوئی حکمران بر سر اقتدار آکر دو لت بنانے کا نہیں سوچے گا ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے مو قع پر براق میرج ہال میں کارکنوں سے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے تحریک انصاف پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد داد نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کر پشن سے پاک معاشرہ کی بنیاد رکھی ہے اب کوئی بھی کر پشن کر نے سے پہلے ضرور سوچے گا اور ملک میں احتساب کا عمل شفاف طریقہ سے جاری ہے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جانیو الوں کے اور دولت بیرون ملک بھیجنے والوں کے در وازے بند ہو چکے ہیں اورملک خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے جس کے ثمرات جلدسامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے ہو تے ہو ئے عوام کو کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چا ہئے تحریک ا نصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو شفاف بنایا جائے گا تا کہ پی ٹی آئی کے حقیقی ورکر آ گے آ سکیں ورکر کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔

45دنوں کے اندر پارٹی الیکشن مکمل کر کے تنظیم سازی کے مر حلہ کو مکمل کیا جائے گا اس مو قع پر تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر میجر(ر) غلام سرور،تحریک انصاف کے رہنمائوں رانا آفتاب احمد،رانا ارشاد الرحمن،محمد ارشد نیازی،محمد اشرف سوہنا سابق ایم پی اے اور ورکرز ونگ کے صوبائی صدر شکیل خان نیازی نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کے وژن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس مو قع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

تحریک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جب ساہیوال پہنچے تو میرج ہال کے باہر سڑک پر کارکنوں نے ہلڑ بازی کی اور ٹریفک کے مو قع پر موجود اہلکاروں سے بد تمیزی بھی کی بعد میں ورکرز کنونشن ہال میں ہلڑ بازی اور بند نظمی کا عمل جاری رہا سٹیج کو گھیرے میں لیکر ایک گروپ نعرے بازی کر تا رہا جبکہ پرانے ور کروں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر نے والے نئے چہروں کو پرانے ورکروں نے خاموش کرا کر بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔ `

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں