ساہیوال، ملک میں احتساب کا عمل صاف شفاف طریقے سے جاری ہے،ارشدداد

جمعہ 26 اپریل 2019 18:24

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کی بنیاد رکھ دی ہے اب کوئی بھی حکمران اقتدارمیں آکر دولت بنانے کا نہیں سوچے گا ۔ ملک میں احتساب کا عمل صاف شفاف طریقے سے جاری ہے اورملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیجنے والوں کے دروازے بند ہو چکے ہیں ۔

ملک صحیح سمت اور خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے جس کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 23یوم تاسیس کے موقع پر مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ویسٹ پنجاب کے صدر میجر (ر) غلام سرور ‘رانا آفتاب احمد ‘شیخ شاہد حمید ‘شفیق احمد خان ‘شکیل خان نیازی ‘میاں نوید اسلم ‘میاں غلام محی الدین اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ نظریاتی کارکنان ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں پی ٹی آئی حکومت میں تنظیموں کا اہم کردار ہے۔پارٹی اپنے کارکنان کو خاص اہمیت دیتی ہے ۔تقریب سے میجر (ر) غلام سرور ‘رانا آفتاب احمد خان ‘میاں نوید اسلم اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں