ساہیوال،آئس بار ‘جوس اور کولڈرنکس کی دوکانیں کھول کر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار‘ مقدمات درج

پیر 20 مئی 2019 18:17

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) آئس بار ‘جوس اور کولڈرنکس کی دوکانیں کھول کر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار‘ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر بازار میں زاہد احمد نے آئس بار ‘ شربت بازار میں محمد عدنان نے جوس اور ہائی سٹریٹ پر محمد حنیف نے کولڈڈرنک کی دوکانیں کھول کر سرعام لوگوںکو فروخت کررہے تھے کہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف نے چیکنگ کے دوران احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تینوں دکانداروں کو گرفتارکرکے سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں