ساہیوال، سوٹوں سے مسلح12 ملزمان نے برآمد ہونے والی مغویہ بچی کو چھین کر پولیس پارٹی پر حملہ کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 17:18

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سوٹوں سے مسلح12 ملزمان نے برآمد ہونے والی مغویہ بچی کو چھین کر پولیس پارٹی پر حملہ کردیا‘ملزمان سرکاری اہلکار کی وردی پھاڑ کر نقدی اور موبائل چھین کرفرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبری30342/19 ازاں محمد مقصود کی بچی شیبا مقصود کی برآمد گی کے لئے پولیس پارٹی 88/6-Rنیکی والا میں پہنچی اور وہاںسے مغویہ شیبا مقصود کو برآمد کرکے گاڑی میں لاہور واپس جارہی تھی کہ اس دوران حیدر سعید وغیرہ 12ملزمان نے 88/6-Rچوک میں گاڑی کے آگے موٹرسائیکل لگاکر راستہ روک لیا اور پولیس سے گتھم گتھا ہوکر زدوکوب کرکے برآمد ہونے والی شیبا مقصود کو چھین لیا اور پولیس اہلکار ممتاز کی وردی پھاڑ دی اور اس کی جیب سے نقدی4200روپے اور موبائل فون نکال لیا۔

ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے پولیس آفیسر عمردراز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں