ساہیوال: اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل اور ایلیٹ فورس کے ملازم میں پھڈا

اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ کے تھپڑ مارنے اور تشدد کر نے کی بنا ء پر ایلیٹ فورس کے ملازمین نے ہڑ تال کر دی

جمعرات 23 مئی 2019 21:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل اور ایلیٹ فورس کے ملازم میں پھڈا ۔اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ کے تھپڑ مارنے اور تشدد کر نے کی بنا ء پر ایلیٹ فورس کے ملازمین نے ہڑ تال کر دی ملازمین کا اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ عامر صدیقی کو معطل کر نے کا مطالبہ۔بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ فورس کے ایک ملازم ۔

(جاری ہے)

ملازم حسین نے اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ عامر صدیقی سے لائن آفس میں چھٹی مانگی تو اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ عامر صدیقی نے نہ صرف چھٹی دینے سے انکار کر دیا بلکہ تھپڑ مارے اور تشدد کیا جس پر ایلیٹ فورس کے نوجوان نے صبح کی شفٹ کی ہڑ تال کر دی جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔

جس کے بعد جیل حکام ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال نے مو قع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد ہڑ تال ختم کر ائی تا ہم صبح کی شفٹ میں مکمل ہڑ تال رہی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں