ساہیوال ،ضلعی انتظامیہ نے ناجائز قابضین سے 802کنال قیمتی زرعی اراضی واگزار کرالی

جمعہ 24 مئی 2019 16:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ نے ناجائز قابضین سے 802کنال قیمتی زرعی اراضی واگزار کرالی۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف کی کارروائی‘ کامسیٹ یونیورسٹی سے متصل اراضی سالہا سال سے غیر قانونی کاشت کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریونیو ساہیوال کی ٹیم نے جو اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف اور تحصیلدار خرم عباس پر مشتمل تھی کامسیٹ یونیورسٹی سے متصل 802کنال قیمتی زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا کر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

اراضی کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے قبضہ گروپوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت ابتک اربوں روپے کی زرعی اراضی واگزار کرائی ہے جس پر سالہا سال سے غیر قانونی کاشت کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قبضہ گروپوں کی نشاندہی کریں تا کہ ان سے سرکاری املاک و زرعی زمینوں کا قبضہ واگزار کر ایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں