ساہیوال, چوری کی تین مختلف وارداتیں‘ملزمان موٹرسائیکل‘ کھاد بوریاںاور کٹا چراکرلے گئے

ہفتہ 25 مئی 2019 17:47

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) چوری کی تین مختلف وارداتیں‘ملزمان موٹرسائیکل‘ کھاد بوریاںاور کٹا چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات عارف والا روڈ پر ہوئی یہاں ایک چور عاصم محمدامین کی موٹرسائیکل نمبری6317/SLMمالیتی 50ہزارروپے فلٹر پلانٹ سے چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں موضع عیدن میں زوار حسین وغیرہ 6چوروں نے غلام محمد خاں کے ٹیوب ویل بجلی والے کا دروازہ توڑ کر اندر سی16بوریاں کھاد اور 16تھیلے دانے دار دوائی مالیتی45ہزارروپے اور 130/9-Lمیں محمد اشرف وغیرہ 3چوروںنے ظفر حسین کی ڈھاری سے کٹا مالیتی 55ہزارروپے چرالیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں