پاکستان کے قیام کا مقصدہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا تھا ، آر پی اوشارق کمال صدیقی

جمعہ 14 جون 2019 17:28

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کا مقصد تمام مذہبی و فرقہ وارانہ تعصبات سے بالا تر ہو کر ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی میں اپنی پہلی تقریرمیں بھی ہر شہری کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی۔

اسلام رواداری ‘محبت ‘امن ‘عدل اور انصاف کا مذہب ہے جو کسی دوسرے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔وہ یہاں ایک چرچ میں عید ملن پارٹی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو‘ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی‘ڈائریکٹر انفارمیشن میاں محمد عقیل ‘سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ‘شیخ اعجاز احمدرضا‘میاںنوید اسلم ‘رائو نذرفرید‘دلبر جانی‘چوہدری ساجد نعیم ہیپی ودیگر پادری حضرات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے جہاں مختلف نظریات اور مذہبی سوچ رکھنے والے افراد قیام پذیر ہیں جن کیلئے محبت اور رواداری کا مظاہرہ ہماری مذہبی اور سماجی روایات ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور شیخ اعجاز احمد رضانے کہا کہ احادیث میں عیسائیوں سے حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ عیسائی اور مسلمان آپس میں دشمن ہیں بلکہ احادیث میں ان کیلئے حسن سلوک کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں