ساہیوال ، غیر اعلانیہ بجلی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

جمعہ 14 جون 2019 17:28

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج ‘ مختلف علاقوں میں طویل بجلی کی بندش سے شہری پریشان ‘بجلی بندش کا شیڈول جاری کرنے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف سے ساہیوال کے مختلف علاقوں میںسخت گرم موسم کے دوران صبح سویرے طویل بجلی کی بندش کی گئی اوربجلی کی بندش کے بارے میں نہ تو پہلے سے شیڈول جاری کیا گیا اورنہ ہی اخبارات کے ذریعے تشہیر کی گئی۔ جمعتہ المبارک ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہااورانہیں نماز جمعہ کے سلسلہ میں پانی وغیرہ سٹور کرنے ‘پینے کے پانی اور غسل وغیرہ کیلئے پانی کی فراہمی میں سخت پریشانی رہی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں