ج* حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،پیر عمران احمد شاہ

ٰ اپوزیشن کو جیلوں میں بند کر کے ملک پر آمریت مسلط کر نے کی سازش کی جا رہی ہے،لیگی ایم این اے

اتوار 16 جون 2019 19:15

] ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے پیر عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اور نیب کو انتقام کے لئے اپو زیشن کے خلافا ستعمال کر کے اپوزیشن کو جیلوں میں بند کر کے ملک پر آمریت مسلط کر نے کی سازش کی جا رہی ہے انہوں نے خالد سلطان گوگا کی رہا ئش گاہ پر فتح شیر کالونی میں مسلم لیگ کے کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف،آصف زرداری،حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ۔حمزہ شہباز اور نواز شریف کی رہائی کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی قیادت کی کال پر تحریک میں حصہ لینے کیلئے کارکنوں ہر قسم کی قر بانی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں آفتاب بار،ملک ارشد ایم پی اے اورخالد سلطان گوگا نے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور رہائی کا مطالبہ کیا۔۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں