تیز رفتاری جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے،ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال

جمعرات 20 جون 2019 18:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاہے کہ ڈرائیورز حضرات کو دوران سفر سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے اور سفر کے دوران حد رفتار سے تجاوز نہ کریں کیونکہ تیز رفتاری جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ تمام گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروںکو چاہیے کہ جب تک آپ کو گاڑی درست ہونے کی تسلی نہ ہو گاڑی روڈ پر نہ لائیں اور محفوظ سفر کیلئے دوران سفر موبائل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا مہذب قوموںکاشیوہ ہے جوقومیں اپنے بنائے ہوئے قوانین کی پابندی نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہاکہ بے تحاشا موٹرسائیکلوں اور رکشائوں کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اس لئے کوشش کی جارہی ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور نوجوان رکشہ ڈرائیور ز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں کیونکہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کر نا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ لائسنس نہ ہونے کی وجہ ڈرائیورز کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں