افسران واہلکاران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال

پیر 24 جون 2019 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہاہے کہ افسران واہلکاران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں‘ اچھے اور دیانتدار پولیس افسران کو موقع دیاجارہاہے کہ وہ ایس ایچ او کے طورپر اپنی صلاحیتیں دکھائیں‘ ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بے تحاشا کام ہورہاہے‘ پولیس لائنز اورتھانوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے ‘ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور جمنیزیم لگادیئے گئے ہیں جلد ہی ساہیوال میں فری ڈسپنسری کام شروع کردیگی۔

وہ یہاں پولیس لائنز ساہیوال میں پولیس دربار کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن(ر) محمدعلی ضیاء‘ ڈی پی اواوکاڑہ اطہراسماعیل اورڈی پی اوپاکپتن شریف عبادت نثار کے علاوہ ریجن کے تمام رینک کے افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ملازمین کو تنخواہ اور الائونس میں اضافے پرمبارکباددی اوراس سلسلہ میں آئی جی پنجاب پولیس عارف نواخاں کی کاوشوں کوسراہا۔

انہوں نے شہدائے پولیس کی قربانیوں اوران کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ شہداء کے خاندانوں کاخصوصی خیال رکھاجاتاہے اورڈی پی اوز خود ان کے گھروں میں جاکر ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ عوام سے بہترین اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور پولیس کا امیج بہتر کریں۔ ملازمین اورشہداء کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے پرائیویٹ سکولوں کالجوں اور سفر کیلئے ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں فیسوں اورٹکٹوں میں رعایت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ ججز ‘ بار اورمیڈیا سے اچھے تعلقات استوارکریں۔ ملازمین کا باہمی تبادلہ فوری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں