ساہیوال، پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بہتر اور سستی تعلیم کے لیے MOUسائن

منگل 25 جون 2019 18:14

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بہتر اور سستی تعلیم کے لیے MOUسائن کر نے کی تقریب DPOآفس ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء اور مختلف مقامی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ان معاہدہ جات سے پولیس ملازمین کے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سستی اور معیاری تعلیم حاصل کر نے کے مواقع میسر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اور اس سے پولیس ملازمین پر اپنے بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آ ئے گی ۔جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے 100فیصد فری تعلیم حاصل کر نے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی تعلیمی اداروں کا پولیس ملازمین کے بچوں کو فیسوں میں رعائت دینے کا یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہے ۔پولیس ملازمین شب و روز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور اپنے اس مقدس فریضہ کی بجا آوری میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیتے ہیں ۔اس سلسلہ میں مقامی تعلیمی اداروں کے اس تعاون کو انتہائی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں