ساہیوال، سرکاری محکموں میں بجلی کا بے دریغ استعمال، اعلیٰ حکام نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 25 جون 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سرکاری محکموں میں بجلی کا بے دریغ استعمال ‘افسران کے آنے سے قبل ایئر کنڈیشنڈ چلانا اور کمروں میں بغیر کسی شخص کے پنکھے چلانا معمول بن گیا ‘ سرکاری سطح پر بجلی کے بے دریغ استعما ل پر مختلف حلقوںکا اظہار تشویش‘ متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال سمیت ملک بھر میں تمام وفاقی اور صوبائی محکموںکے افسران کے دفاتر میں بڑے افسر کے آنے سے قبل ہی ان کا عملہ ایئر کنڈیشنڈ اور پنکھے وغیرہ چلا دیتاہے حالانکہ کمرے میںکوئی شخص بھی نہیں ہوتا۔

افسر کے آنے سے قبل ائیر کنڈیشنڈ چلنا اور سرکاری کمروں میںکوئی شخص ہویا نہ ہواس کے پنکھے چلنا معمول بن گیا ہے۔ مختلف وفاقی وصوبائی محکموںکے دفاتر میں سرکاری عملہ دفتری اوقات میں آتے ہی ائیرکنڈیشنڈ اور پنکھے وغیرہ چلادیتاہے جو سارا دن چلتے ہیں ۔ مختلف حلقوں نے وزیراعظم‘وزرائے اعلیٰ اورمختلف محکموں کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی بچت کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں