ساہیوال، ملک کے حکمران و سیاست دان سیاسی تنازعات کا سلسلہ ختم کرکے ملک وقوم کو درپیش مسائل پر توجہ دیں، میاں خالد سعید

منگل 25 جون 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) خاور زبیر ویلفیئر ٹرسٹ ساہیوال کے سرپرست اعلیٰ میاں خالد سعید اور ڈویژنل انچارج محمد اسلم قصوری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ ملک کے تمام حکمران و سیاست دان ذاتی سیاسی تنازعات اور بیان بازی کا سلسلہ ختم کرکے ملک وقوم کو درپیش مسائل پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

سیاسی تلخیوں میں ملک وقوم کو بے تحاشا نقصان پہنچایاہے اور ملک کے تقریباً تمام سرکاری ادارے غیر فعال ہوچکے ہیں اور حکومتی بعض اقدامات کے باعث عوام کو مہنگائی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام بے یقینی کی کیفیت ہے ۔احساس عدم تحفظ اور دیگر مسائل فور ی توجہ طلب ہیں ۔ انہوںنے حکمرانوں اور سیاسی پارٹی کے راہنمائوںسے مطالبہ کیاہے کہ وہ باہمی تنازعات سیاسی تلخیوں اور قومی وملکی مفادات کی خاطر بیان بازی ختم کریں اور اپنے اختلافات ختم کرکے ملک وقوم کی خوشحالی ‘سلامتی اور ترقی پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں