ساہیوال : طارق بن زیاد کالونی میں دن دہاڑے ڈاکے

چار ڈاکوئوں نے گھر میں دا خل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین لاکھ7ہزار روپے کی نقدی ،دس لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

منگل جولائی 23:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) طارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں دن دہاڑے چار ڈاکوئوں نے گھر میں دا خل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین لاکھ7ہزار روپے کی نقدی ،دس لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق دن کو دو بجے محمد نواز بیو پاری کے گھر چار ڈاکو زبر دستی گھس گئے۔اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا ایک کمرہ میں بند کر دیا۔

نقدی،زیورات چھین کر ایک کار میں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس فتح شیر نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر لیا ہے ۔ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کار میں سوار ڈاکوئوں نے 30جون کو فتح شیر کالونی میں ریٹائرڈ پروفیسر شبیر احمد مغل کے بیٹے ڈاکٹر امتنان کاشف کے گھر کار سوار ڈاکوئوں کے اس گروہ نے دس لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی ۔پولیس نی8یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا تھا لیکن ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔پروفیسروں اور ڈاکٹروں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments