ساہیوال: 22کروڑ80لاکھ روپے کی سر کاری اراضی کو واگذار ، غیر قانونی دو پٹرول پمپ سیل

منگل 16 جولائی 2019 23:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کے مطابق 22کروڑ80لاکھ روپے کی سر کاری اراضی کو واگذار کروا لیا ہے اور غیر قانونی دو پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن نے سرکاری اراضی پر قائم دو پٹرول پمپوں کو محکمہ ہائی وے کی نشاندہی پر کارروائی کر تے ہوئے سیل کر دیا ہے اور محکمہ ہائی وے کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میںمحکمہ سول ڈیفنس ،ریونیو ،ہائی وے اور اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے کی اور سول ڈیفنس عملے نے پٹرول پمپس کو سیل کیا اور عمارت کو محکمہ ہائی وے نے سیل کر کے اپنے قبضہ میں لے لی -واگزار کروائی گئی 3کنال4مرلہ زمین کی مالیت 12کروڑ80لاکھ روپے ہے -اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن 37ای بی قبولہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 10کروڑ مالیت کی 20کنال زرعی اراضی محکمہ مال کے ہمراہ واگذار کرا لی۔یہ بات ریجنل ڈائریکٹر کے ایک تر جمان نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں