سابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساہیوال رانا عظمت انتقال کرگئے

بدھ 17 جولائی 2019 19:03

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کے پرنسپل رانا نوید عظمت کے والد محترم سابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساہیوال رانا عظمت طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں محلہ راجپورہ کے قبرستان شیر شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں سرکاری وغیر سرکاری افسران،سماجی، سیاسی، تعلیمی، صحافتی،لائیرز،تجارتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کا شمار انتہائی شریف النفس اور ایماندار افسران میں ہو تا تھا ۔ مختلف حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں