ساہیوال،مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اور موٹرسائیکل لے اڑے

بدھ 17 جولائی 2019 19:03

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) 2مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اور موٹرسائیکل لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلی واردات مڈھالی روڈ پر 87/6-Rمیںہو ئی یہاں نوید مسیح وغیرہ 4ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور محمد ندیم کی دوکان میں گھس گئے اور ملزمان نے ندیم کو ڈرا دھمکا کر اس سے زبردستی نقدی40ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، جبکہ دوسری واردات محلہ عید گاہ میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے ظہور احمد کی موٹرسائیکل مالیتی 15ہزارروپے اس کے گھرکے باہر سے چرالی۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں