ساہیوال میں کار اور موٹر سائیکل کا ہولناک تصادم، میاں بیوی سمیت4افراد جاں بحق

بدھ 17 جولائی 2019 20:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ساہیوال میں کار اور موٹر سائیکل کے ہولناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ساہیوال میں راوی پل قطت شہانہ پر تیز رفتار کار میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور پولیس نے کار سوار کو حراست میں لے لیا جبکہ چاروں جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں