ساہیوال،تحصیل آفس کے باہر وثیقہ نویس کی آڑ میں ٹائوٹ مافیا کے ڈیرے‘ بغیر لائسنس اشٹام کی فروخت جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 17:41

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) تحصیل آفس کے باہر وثیقہ نویس کی آڑ میں ٹائوٹ مافیا کے ڈیرے‘ بغیر لائسنس اشٹام کی فروخت جاری ‘پٹواریوں سے کام کروانے کے عوض بھاری رقم وصول کی جانے لگی‘ ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس کی بلڈنگ کے مین گیٹ پر بیٹھا غیر قانونی وثیقہ نویس عرصہ دراز سے پٹواریوں کے ساتھ ساز با زہوکر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہاہے جس کے پاس اشٹام پیپر کا لائسنس نہ ہے اور نہ ہی تحصیل آفس کی بلڈنگ استعمال کرنے کااختیار مگر پٹواریوں کی کرپشن کو پروان چڑھانے کیلئے مذکورہ وثیقہ نویس پٹواریوں کی ملی بھگت سے وراثتی انتقال ودیگر کاغذات کے حصول کی مکمل فائل کے ریٹ طے کرکے سادہ لوح افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے اور تحصیل آفس کے بعض افسران سے ساز باز ہونے کے باعث آج تک کسی اعلیٰ افسر نے نوٹس تک نہیں لیا جس سے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ وثیقہ نویس کو تحصیل آفس کی بلڈنگ سے ضلع کچہری میں شفٹ کیاجائے تاکہ سادہ لوح افراد ٹائوٹ مافیاسے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں